کوئٹہ (نمائندہ جنگ) سریاب مل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےبلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار شہید ہو گیا ۔پولیس لائن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت آبائی علاقے صحبت پور روانہ کر دی گئی۔ نگران وزیر داخلہ نے واقعہ کی مذمت کر تے ہوئے ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ سبی روڈ کا رہائشی بلوچستان کانسٹیبلری کا اہلکار اختر حسین کھوسہ اسپیشل برانچ میں رات کی ڈیوٹی ختم کر کے بدھ کی صبح ایک شہری سے موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر گھر جا رہا تھا جیسے ہی وہ سریاب مل کے قریب پہنچنے تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اس پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔