• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے دو دو ہاتھ کرنے پاکستان کرکٹ ٹیم کینڈی پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان میں نیپال کو 238رنز کے بھاری مارجن سے شکست دینے کے بعد صبح سویرے کولمبو اور وہاں سے بس کے راستے اپنی اگلی منزل کینڈی پہنچ گئی ہے۔ ہفتے کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا پاکستان بھارت میچ کھیلا جائے گا ۔ پاک بھارت میچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ80 فیصد سے زائد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ، محکمہ موسمیات کےمطابق 120 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ میچ بارش کی نذر ہونے پر پاکستان سپر فور مرحلے میں پہنچ جائے گا، بھارت کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے نیپال کو ہراناہوگا ۔ بھارتی ٹیم بھی سری لنکا میں ہے۔ جمعے کی شام کو پاکستانی کھلاڑی پالے کیلے اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔ پاکستان کے ساتھ چارٹرڈ فلائٹ پر نیپال کی ٹیم بھی کینڈی پہنچ چکی ہے۔ فلائٹ میں پی سی بی افسران بھی موجود تھے۔

اسپورٹس سے مزید