• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’جوان‘ کے ٹریلر پر عالیہ بھٹ کا ردِعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’جوان‘ کے ٹریلر میں شاہ رخ خان کی جانب سے کی گئی ڈیمانڈ کا جواب دے دیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم ’جوان‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’اور پوری دنیا کو صرف شاہ رخ خان چاہیئے‘۔

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

اُنہوں نے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’بہت شاندار ٹریلر ہے‘۔

عالیہ بھٹ نے فلم’جوان‘کی ریلیز کے لیے اپنی بے صبری کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’7 ستمبر ابھی بہت دور ہے‘۔

یاد رہے کہ فلم’جوان‘ کا ٹریلر گزشتہ روز ریلیز ہوا ہے جس میں بطور فوجی جوان مختلف قسم کے روپ میں شاہ رخ خان اپنی 6 خواتین پر مشتمل ٹیم ملک کے ساتھ ملک میں جاری ڈکیتیوں کو روکتے نظر آئے اور ایسے ہی ایک مشن کے دوران اُنہوں نے میٹرو کو ہائی جیک کیا تو پولیس کی جانب سے اس کیس کے انچارج کے کردار میں اداکارہ نینتھارا بطور پولیس آفیسر نظر آتی ہیں۔

ٹریلر میں جب اداکارہ نینتھارا بطور پولیس آفیسر ہائی جیکر سے سوال کرتی ہیں کہ اب تمہیں کیا چاہیئے تو جواب میں شاہ رخ خان کہتے ہیں مجھے’عالیہ بھٹ‘ چاہیئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید