• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب آرڈیننس سے فائدہ حاصل کرنے والوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب آرڈیننس ترمیمی ایکٹ 2022سے فائدہ حاصل کرنے والے افراد اور مذکورہ قانون کے تحت بند کئے گئے مقدمات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی،فائدہ اٹھانے والوں میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق نیب ترمیمی قانون کے بعد 30 اگست 2023تک احتساب عدالتوں سے12 ریفرنسز منتقل ہوئے ہیں، مجموعی طور پر 22 مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے ہیں جبکہ ترامیم کی روشنی میں 25 مقدمات دیگر فورمز کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید