ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان آرٹس کونسل کی ہفتہ وار ادبی بیٹھک کے زیر اہتمام " جدید غزل میں نئے رحجانات" کے عنوان سے مکالمے کی نشست منعقد،قمر رضا شہزاد نے کہا کہ ہماری آج کی شاعری عصری مسائل کی آئینہ دار ہے،ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ غزل نے آغاز سے آج تک کئی موڑ مڑے ہیں،ڈاکٹر حمید رضا صدیقی ، شاعر اور خطاط مختار علی،ڈاکٹر عابد رونگھا ،ڈاکٹر عبد البصیر ، شاعر شیراز غفور نے کہا کہ آج کی معاصر غزل اپنے روائیتی حسن اور چاشنی سے لبریز ہے۔تقریب میں بزرگ اور نوجوان اہل قلم نے بھی شرکت کی۔