کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر)ڈی ایس پی صدر سرکل عابد بخاری کو گزشتہ شب دوران گشت اطلاع ملی کہ موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے تین کارندے شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے ہیں جس پر ڈی ایس پی نے ایس ایچ او بروری اور ایس ایچ او کے ہمراہ رہزنوں کا تعاقب کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک رہزن ابو بکر کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے چھینا گیا موٹر سائیکل اور ٹی ٹی قبضے میں لےلی گئی جبکہ دو ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔