کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کی سہ پہر کولمبو سے چارٹرڈ فلائٹ پر لاہور روانہ ہوگی۔ قومی ٹیم چھ ستمبر کو سپر فور مرحلے کا میچ افغانستان یا بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ سپر فور میں کوالیفائی کرنے کی صورت میں اے ون قرار پائے گی ۔ بنگلہ دیش یا افغانستان میں سے کسی کے بھی کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہ بی ٹو قرار پائے گی ۔