• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی واقعات، فواد چوہدری، شاہ محمود کی ضمانت خارج

لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔جج عبہر گل نے سانحہ 9مئی کے مقدمات کی سماعت ۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم سنایا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن)کا سیکرٹریٹ جلانے کے کیس میں فواد چوہدری اور نو مئی واقعے کے 6مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کی ۔خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی اس وقت سائفر انکوائری کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9مئی کے مختلف مقدمات پرسماعت کرتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو واپس جیل بھیج دیا ۔عدالت نے تینوں رہنمائوں کو 5 ستمبر تک واپس جیل بھیج دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید