کوئٹہ(آئی این پی)کسٹمز حکام کا چینی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈائون، کارروائی دانہ سر کے علاقے میں پولیس کی مدد سے کی گئی۔کسٹمز کے عملے نے20ٹرکوں سے 8ہزار 206پارسلز چینی پکڑ لی، پکڑی جانے والی چینی کی مارکیٹ میں قیمت 70کروڑ روپے کے قریب بنتی ہیں۔ترجمان کسٹمز کے مطابق پکڑی جانے والی بغیر پرمٹ چینی ہمسایہ ملک کے سرحدی علاقوں میں بھجوائی جا رہی تھی۔