کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی منگل کی صبح لاہور پہنچے گی اور ٹرافی کا پاکستان ٹور 5 اور 6 ستمبر کو ہو گا۔ 2 روزہ ٹور میں ٹرافی کو تعلیمی اداروں، تاریخی مقامات اور شاپنگ مال لے جایا جائے گا۔یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا انعقاد بھارت میں ہو رہا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔