• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز سے امریکی سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدرا ور چیف آرگنائزر مریم نواز سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ان کی مری میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات کے دوران لیگی رہنما اور امریکی سفیر نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی، دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔لیگی رہنما اور ڈونلڈ بلوم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی، دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر بھی بات چیت کی،دوران گفتگو تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔مریم نواز نے کووڈ 19کے مشکل وقت کے ساتھ ساتھ تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کی امداد کیلیے امریکا اور ڈونلڈ بلوم کی کوششوں کو سراہا۔
اہم خبریں سے مزید