بہاولپور (جنگ نیوز) بہاولپور کےگورنمنٹ نواب سر صادق ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں میں 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بیک وقت 5 بچے پیدا ہونے کے سبب بچے کمزور ہیں انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا جبکہ بچوں کی ماں کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں۔ ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش پر اہلخانہ خوشی سے نہال ہیں۔