• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات‘ بین الاقوامی مسائل پر بات چیت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔ایران، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ سہ فریقی اقتصادی اجلاس کے انعقاد پر کام کر رہا ہے‘ سعودی عرب اور ایران نے مارچ میں دونوں ممالک کے درمیان برسوں کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے اور ایک دوسرے کے ملکوں میں اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کو اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ سہ فریقی اقتصادی اجلاس کے انعقاد پر کام کر رہا ہے۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان ایران کے دورے پر ہیں اور یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا ایران کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کو ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی۔
اہم خبریں سے مزید