کراچی (آئی این پی)کراچی پولیس نے 9.6 ملین روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی۔پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 96لاکھ روپے مالیت کا 31ہزار ایرانی ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ڈی آئی جی فدا مستوئی نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور محمد قاسم اور محمد یاسین کو گرفتار کر کے پاکستان کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔