ملتان(سٹاف رپورٹر) مولانا حامد علی خان ؒ کے 45ویں اور صاحبزادہ قاری احمد میاں خانؒ کے پانچویں عرس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ الشاہ محمد اویس نورانی صدیقی، پیر محمد اجمل رضا قادری نے کہا کہ جامعہ خیرالمعاد ملتان مولانا حامد علی خان ؒ کی محنت کا ثمر ہے، عرس کی پہلی نشست میں صاحبزادہ نعمان میاں حامد،صاحبزادہ معصوم میاں حامد،مولانا محمد رمضان ضیاءالباروی،علامہ غلام حسین چشتی،ڈاکٹر جاوید اختر نورانی،مولانا عبدالعلیم جلالی،مفتی محمد اسلم حامدی،مفتی محمد نعیم چشتی،مفتی نعمان الحسن رضوی،مولانا رمضان چشتی،سید فیض الحسن گیلانی،مفتی محمد عثمان پسروری سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔