• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی گرفتاری، IG اسلام آباد کو توہین عدالت کا نوٹس، آج بازیاب کرکے پیش کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور (نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسیاں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے چوہدری پرویز الٰہی کی سرکاری ٹھیکوں میں کرپشن کیسز میں عدالتی حکم پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کانوٹس جاری کردیا، عدالت نے حکم دیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک جیل سے پرویز الٰہی کو بازیاب کرکے آج عدالت میں پیش کریں، پرویز الٰہی کو اٹک جیل رکھا گیا اس لیےکیس سن رہے ہیں، سیشن جج انہیں لیکر آئیں، سوا دو سال سے یہاں ہوں آپ میرے کام کو جانتے ہیں، پرسنل ہونے کی بات پر افسوس ہے، عدالت کے استفسار پر کہ پرویز الٰہی کہاں ہیں آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ نہیں پتہ پرویز الٰہی کہاں ہیں ؟ جس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا یہ سب پہلے کا پلان تھا، عدالت کسی بھی صوبے میں حکم دے سکتی ہے۔دریں اثناء لاہورہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کی بازیابی کا کیس (آج) منگل کی کازلسٹ سے نکال دیا گیا۔جسٹس امجد رفیق کا ملتان بینچ میں ٹرانسفر کا روسٹر 30 اگست کو جاری کیا گیا تھا۔ جسٹس امجد رفیق آج سے لاہورہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت نہیں کرینگے، روسٹر کے مطابق جسٹس امجد رفیق 28 اکتوبر تک ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کرینگے۔ 

اہم خبریں سے مزید