لاہور(ایجنسیاں)چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ بشری بی بی نے درخواست میں وفاق، نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ نیب، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں ۔جون 2022سے لیکر ابتک درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکا جائے۔