راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد272 ہوگئی۔ ڈینگی سے متاثرہ 40 کنفرم مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 43 ایف آئی آرز، 5 چالان، 3 عمارتوں کو سیل جبکہ 61ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس بات کا اظہار نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کی زیر صدارت کمشنر آفس میں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سٹیشن کمانڈر بریگیڈئر سلمان، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ،ڈپٹی کمشنرحسن وقار چیمہ اور ودیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈاکٹر جمان ناصر نے کہا کہ ڈینگی کا اس وقت پیک سیزن ہے جس کے لئے ہمیں جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 19 پرائیویٹ ہسپتالوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ڈینگی وارڈز بنائیں۔