راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) لاہور ہائی کورٹ نے مصدقہ کاپی کے نرخوں میں اضافہ کردیا ہے۔ جس کی منظوری پیر کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی زیر صدارت فل کورٹ میٹنگ میں دی گئی۔ مصدقہ نقل کے لئے فی کاغذ چارجز 2 روپے سے بڑھا کر 3روپے کرنے کی منظوری دی گئی ۔ فل کورٹ میٹنگ میں لاہور ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ کے تمام ونگز بشمول ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔گزشتہ عدالتی سال کے دوران ہائیکورٹ میں 1لاکھ 37 ہزار مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔