کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے اعزاز میں سندھ کے نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔تقریب میں کھلاڑیوں کو روایتی اجرک کا تحفہ بھی دیا گیا۔ عشائیہ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان، سابق اولمپئن اصلاح الدین، سندھ کے ہوم منسٹر بریگیڈئر ریٹائر حارث نواز، ترکی کے قونصل جنرل اور سینئر جنرل منیجر نیشنل ا سٹیڈیم ارشد خان نے بھی شرکت۔