کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے حکومتی اعلانات، نوٹس او رمنافع خوروں کو لگام ڈالنے کے تمام تر دعووں کےباوجود چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور ڈبل سنچری کراس کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب بجلی بلوں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام سڑکوں پر ہیں تو دوسری جانب چند دنوں میں چینی قیمت میں فی کلو 220روپے تک اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔