• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق درخواست، فوری سماعت کی استدعا منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی اور فریقین سے 5 اکتوبر کو دلائل طلب کرلیے، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2013سے کیس التوا کاشکار ہے، جلد سنا جائے ، جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس میں کہا کہ کیس بھی تو خطرناک لائے ہیں اوپر سے قسمت بھی تو آپکا ساتھ نہیں دے رہی، وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شازیہ نے لیاری کی ہم نام لڑکی کی ڈگری پر الیکشن لڑا، شازیہ مری کے حلقے سے عطا محمد چانڈیو نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید