• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کیخلاف سراج الحق کا ملک گیراحتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کل جمعہ سے بجلی کی قیمت میں اضافہ اور مہنگائی کی مجموعی صورت حال کے خلاف ملک گیراحتجاجی تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر ظلم و ناانصافی کے خلاف 18ستمبر کو پشاور، 23کو لاہور، 24ستمبر کو کوئٹہ اور 16اکتوبر کو کراچی گورنرہاؤسز کے باہر دھرنے دیئے جائیں گے۔ وہ 8، 9اور10ستمبر کو بالترتیب رحیم یار خان، لیہ اور مظفر گڑھ ،15ستمبر کو فیصل آباد جب کہ 21اور 22ستمبر کو راولپنڈی اور ملتان میں دھرنوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید