• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف ٹی وی اداکار سید سردار بادشاہ کو دل کا دورہ‘ سیدو شریف ہسپتال منتقل

پشاور(وقائع نگار)خیبرپختونخوا کے صدارتی ایوارڈ یافتہ ٹی وی و ریڈیو اداکار سردار بادشاہ کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہوں فوری طبی امداد دیتے ہوئے دل کا آپریشن اور دوسٹنٹس لگائے گئے۔ذرائع کے مطابق سید سردار بادشاہ کالام میں اپنے گھر میں موجود تھے کہ رات گئے انکی طبیعت خراب ہوئی جس پر فوری طور پر انہیں طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے انکے دل کا آپریشن کرکے دو سٹنٹس لگادئیے، طبیعت سنبھلنے پر انہیں پشاور منتقل کردیا گیا۔
پشاور سے مزید