کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن جبار بلوچ اورکمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ شہر میں صفائی مہم کے سلسلے میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے چیف میٹروپولیٹن افسر عبدالوحید بادینی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے بروری روڈ ، مغربی بائی پاس اور ملحقہ علاقوں میں جاری صفائی کا معائنہ کیا ، اس موقع پر چیف سینی ٹیشن آفیسر انور لہڑی ، انجینئر اشفاق بادینی ، انجینئر سرور زہری سمیت دیگر افسران و عملہ بھی موجود تھا ۔ دورے کے موقع پر چیف میٹرو پولیٹن افسر نے کہا کہ شہر میں صفائی اور اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہماری ترجیحات میں ہے ، اسی سلسلے میں ایک ماہ کی خصوصی صفائی مہم کا آغاز ہوچکا ہے ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر عوام کو بہترین ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے لئے کوشاں ہیں۔