کوئٹہ(پ ر)پی ٹی آئی ضلع کوئٹہ کا اجلاس ضلعی صدر رحیم کاکڑ کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں مختلف امور پر غور اور فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی چاروں تحصیلوں کی کابینہ ،یونین کونسل، وارڈز اور یونٹ کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری عنایت اللہ کاکڑ ،سینئر نائب صدر عبدالحنان بازئی، نظر زدران ، زوہیب خان کاکڑ، نور خان اچکزئی، نائب صدر حاجی بہادر کاکڑ، فارا لدین ترین،عطاء اللہ خلجی،عبدالرحمٰن مریانی، عثمان بڑیچ ،خدائے نور بڑیچ،زمان خان ،عمیر اکبر مروت،اسد خان خلجی ،نعیم خلجی ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار حبیب کاکڑ، عبید کاکڑ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل امان اللہ سالار ،محمود ترین ،جوائنٹ سیکرٹری غفار زدران،امین آغا ، ارشد خان، ہاشم پٹھان موجود تھے۔اجلاس میں کہا گیا کہ تمام عہدیدار تنظیم سازی پر کام تیز کریں۔اجلاس میں کہا گیا کہ پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کی بندش کیخلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔