کراچی (این این آئی)آٹو اسمبلرز نے ایک بار پھر موٹرسائیکل، رکشہ، کاروں اور کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں 10ہزار روپے سے تین لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کر کے صارفین کو حیران کر دیا۔لکی موٹرزنے متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں تین لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کیا، تاہم اس کی کوئی وجوہات نہیں بتائیں۔یاماہا موٹرزنے بغیر وجہ بتائے موٹر سائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 15 ہزار 500 روپے سے 17 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔پاک اسٹار آٹو موبائل لمیٹڈ نے 100 سے 150 سی سی لوڈر گاڑی اور 200 سی سی رکشے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے 15 ہزار روپے تک بڑھا دی ہیں، جس کا اطلاق 5 ستمبر سے ہو گیا، جس کی وجہ پیداواری لاگت، گیس، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بتایا ہے۔نیو ایشیا آٹوموبائل نے اپنے ڈیلرز کو 31 اگست رکشے اور کارگو لوڈرز کی قیمتوں میں 10 ہزار سے 15 ہزار روپے اضافے کی اطلاع دی تھی۔