ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان بیڈ شیٹ اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررزا یسوسی ایشن سید محمد عاصم شاہ نے کہا ہے کہ ملتان کسٹمز اپریزمنٹ سے متعلق معاملات کو فیصل آباد کسٹمز کلکٹریٹ کے تابع کرنے سے جنوبی پنجاب میں صنعت و تجارت کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے، اس فیصلے کے بعد پورے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے برآمدو درآمدکنندگان کو کسٹمز سے متعلق مسائل کے حل کے لئے فیصل آباد کا سفر کرنا پڑتا ہے جو قیمتی وقت کے زیاں سے برآمدات اور پیداواری عمل میں تعطل کا باعث ہے، انہوں نے وزیر تجارت اور دیگر متعلقہ حکام سے فی الفور ملتان میں کسٹمز کے تمام آپریشنز بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔