• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کانگریس اجلاس منسوخ، مخالف گروپ کی نعرے بازی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا اجلاس ملتوی کردیا گیا،پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے خلاف جمع کرائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجہ میں پی ایچ ایف کانگریس کے بلوائے گئے اجلاس میں حیدر حسین کی حمایت میں 47 اراکین اجلاس میں شامل تھے جبکہ عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے والے اراکین کی جانب تحفظات کے اظہار کے ساتھ اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا جس پر صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے عدم اعتماد کے اجلاس کو منسوخ کردیا، دوسری جانب قراردا د کی حمایت گروپ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ہمارے 67 ارکان موجود تھے مگر پی ایچ ایف کے صدر نے اجلاس منسوخ کردیا،جس پر شدید نعرے بازی کی گئی، ان کا کہنا ہے کہ واضح شکست دیکھ کر اجلاس منسوخ کیا گیا، صدر پی ایچ ایف نے یقین دلایا ہے کہ15دن بعد دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا،انہوں نے ایشین گیمز کو سامنے رکھتے ہوئے پی ایچ ایف کے ساتھ تعاون کی درخواست کی ہے،پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اجلاس چیف الیکشن کمشنر کے مشورے سے منسوخ کیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید