• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے پی ڈی پی پروگرام کی دریافت 8 کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) زمبابوے پی ڈی پی پروگرام کی دریافت 8 کھلاڑی لاہور پہنچ گئےیہ تمام کھلاڑی چار ماہ تک قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے زمبابوے کے سابق کرکٹر ایلٹن چیگمبورا بھی ان کھلاڑیوں کے ساتھ لاہور پہنچے یہ کھلاڑی لاہور قلندرز کے زمبابوے میں منعقدہ پہلے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کی دریافت ہیں،لاہور قلندرز نے گلوبل ٹی ٹین اور زمبابوے کرکٹ کے اشتراک سے زمبابوے کے تین مختلف شہروں میں کرکٹ ٹرائلز منعقد کر ائے تھےان ٹرائلز میں مجموعی طور پر 100 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی،مالک لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا ہے کہ ان کھلاڑیوں کی آمد سے ایک بار پھر واضح ہوتا ہے کہ لاہور قلندرز دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے، ان کھلاڑیوں کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں بہترین سہولیات اور اعلی معیار کے کوچز کی زیر نگرانی تربیت کا موقع ملے گا، ایلٹن چگمبورا نے کہا کہ خوشی ہے کہ گلوبل ٹی ٹین، زمبابوے کرکٹ اور لاہور قلندرز کے اشتراک سے منعقدہ پی ڈی پی پروگرام کا لگایا گیا پودا اب تناور درخت بننے کے عمل میں شامل ہو چکا ہے۔

اسپورٹس سے مزید