پشاور (نمائندہ جنگ) پشاور کے سیوریج (گندے پانی) میں پولیو وائرس نے پنجے گاڑھ لئے،شاہین مسلم ٹاون اورمعاون نالیوں یوسف آباد اور تاج آج وحیات آباد پولیو وائرس پایا گیا، قومی پولیو لیبارٹری نے تین مقامات کے گندے پانی میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی ون) کی تصدیق کر دی ہے، کراچی کی محمد خان کالونی کے پانی میں بھی وائرس پایا گیا ہے۔ لیبارٹری رپورٹ کے مطابق پشاور کے گنجان آباد علاقے شاہین مسلم ٹاون، جہاں پہلے بھی کئی بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کے سیوریج پانی سے 17 اگست کو ماحولیاتی نمونے نمونے لئے گئے تھے جن میں وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، یکم اگست کو بھی پشاور کی نرے خوڑ سائٹ کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے تھے۔ .معاون نالیوں یوسف آباد اور تاج آج وحیات آباد کے گندے پانی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیاہے۔