لندن (مرتضیٰ علی شاہ)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے کینسر کا ٹیسٹ کلیئر آ گیا۔ لندن میں شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد کینسر اسپیشلسٹ نے تصدیق کی کہ شہباز شریف کا کینسر پلٹ کر نہیں آیا۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے دو ہفتے قبل لندن پہنچنے کے کینسر کے ٹیسٹ کرائے تھے، شہباز شریف کو ہر سال کینسر کا ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے، ٹیسٹ کی رپورٹس معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے دیکھیں۔ واضح رہے کہ میاں شہباز شریف سال2000ء میں کینسر کی ایک خطرناک قسم ایڈونو کاسینوا ئڈ (Adenocarcinoid) کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ اس کے علاج کیلئے 2003ء میں نیویارک امریکہ کے سلوان کیٹرنگ اسپتال میں کئی ماہ زیر علاج رہے۔