اسلام آ باد(رانا غلام قادر ) نگران حکومت نےبیرون ملک 40نئےٹریڈ افسران کی تعیناتی کا عمل مکمل کرنے کی تیاری کرلی ہے ذ رائع کے مطا بق ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز کا شیڈول طے پا گیا وزیراعظم نےٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے انٹرویوبورڈ تشکیل د ید یا ہے، انٹرویوز11 ستمبرسے15ستمبر کو ہونگے ،امیدواروں کے انٹرویوز کریگا،نام وزیراعظم کوبھیجے جائینگے،وزیرتجارت کی سربراہی میں بورڈ امیدواروں کے انٹرویوز کریگا، بورڈمیں سیکرٹری تجارت، سیکرٹری خارجہ،سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن ، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ،سی ای ٹی ڈیپ،نجی شعبے سے ایک ماہر شامل ہیں۔