• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے تباہ مکانات کی تعمیر نو کیلئے 20 ارب ماہانہ جاری کئے جائیں، یونس ڈھاگا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نگراں صوبائی وزیرِ خزانہ، ریونیو اور منصوبہ بندی و ترقیات سندھ محمد یونس ڈاگھا نے 2022ء کے سیلاب سے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کے لیے ہر ماہ 20ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کر دی ،تفصیلات کے مطابق نگراں صوبائی وزیرِ خزانہ محمد یونس ڈاگھا نے جمعہ کو اپنے دفتر سندھ سیکریٹریٹ میں 2022 کے تباہ کن سیلابوں سے صوبے میں تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر نو کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے کام کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس رفتار سے اس کام کو مکمل کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے جس سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات میں اضافے کے ساتھ تعمیر نو کی لاگت میں بھی کئی گنا اضافے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر/چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منصوبے میں شراکت دار (پارٹنر) این جی اوز کو ہدایت کی کہ ہر ماہ کم از کم (100,000) ایک لاکھ سیلاب متاثرین کے بینک اکانٹ کھولے جائیں اور 20 ارب روپے کی رقم ہر ماہ ریلیز کی جائے تاکہ تعمیر نو کے کام کی رفتار تیز ہوسکے۔
اہم خبریں سے مزید