• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و اسرائیل فروری سے اب تک 30 یونیورسٹیوں کو نشانہ بنا چکے، ایرانی وزیر سائنس

تہران (اے ایف پی) ایران کے وزیرِ سائنس نے ہفتہ کے روز بتایا کہ فروری کے آخر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کی 30سے زائد جامعات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ وزیر سائنس حسین سیامی صراف نے شمالی تہران میں واقع شاہد بہشتی یونیورسٹی کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، “اب تک 30سے زیادہ جامعات کو براہِ راست نشانہ بنایا جا چکا ہے۔” واضح رہے کہ یہ یونیورسٹی جمعہ کے روز حملے کی زد میں آئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید