• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان پر حملے تیز، 2 شہید، صور شہر خالی کرنیکی وارننگ، اسرائیلی فوجی ہلاک

بیروت (اے ایف پی)اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز،2شہید، صور شہر خالی کرنیکی وارننگ، فضائی حملوں میں کئی پل ، اسپتال تباہ، 15زخمی، بندر گاہ، مسجد و عمارتیں بھی حملوں میں نشانہ،جنگ کے باعث لبنان میں دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور 1300سے زیادہ شہید ہو چکے ،حزب اللہ کی حملوں میں ایک اسرائیلی فوجی دو بدو لڑائی میں ہلاک ہوگیا۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہر صور اور اس کے اطراف کے علاقوں کے لیے انخلا کی وارننگ جاری کر دی، جب کہ فضائی حملوں میں ایک اسپتال کو نقصان پہنچا اور کم از کم 15افراد زخمی ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید