• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان دراندازی؛ 8 ہلاک خوارج میں 2 کی شناخت، افغان شہری نکلے

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنیوالے 8ہلاک خوارج  میں   2 کی  شناخت ہو گئی، دونوں  افغان   شہری نکلے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق اس واقعے نے افغان طالبان رجیم کے دعوے کی تردید کر دی ، طالبان رجیم کی سوچ نہیں بدلی،سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے نام پر افغان طالبان دکھاوا کر رہے ہیں کوئی خوش فہمی میں نہ رہے۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یکم اپریل 2026کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں8خوارج کوجہنم واصل کیا، آپریشن میں ہلاک ہونے والے خوارج میں سے 2 جن کی شناخت ہوگئی ، دونوں افغان شہری نکلے ،، سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پہلا ہلاک دہشتگردامیرحمزہ حقیار ولد عبدالکریم جبکہ دوسرا دہشتگرد امیر عبدالرحیم ولدزرولی ہے جس کا تعلق پکتیا افغانستان سے ہے۔
اہم خبریں سے مزید