• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ معاشی اور زرعی پالیسیاں نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں، سردار عبد الرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل، سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ معاشی اور زرعی پالیسیاں عوام اور معیشت دونوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ، اورنگزیب کی قیادت میں کیے گئے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملک کی معاشی ترقی کو مزید کمزور کر رہے ہیں، جبکہ زرعی شعبے کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔انھوں نے معاشی اعداد و شمار کے حوالے سے کہاکہ پاکستان کا حتمی جی ڈی پی گروتھ ریٹ تقریباً 3.0 فیصد ہے، جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔افراطِ زر تقریباً 20 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جس کی وجہ سے عوام کی قوتِ خرید مسلسل کم ہو رہی ہے۔موازنہ کریں تو ہندوستان کا جی ڈی پی گروتھ ریٹ تقریباً 6.5 فیصد اور بنگلہ دیش کا تقریباً 6 فیصد ہے۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ایک زرعی معیشت کا حامل ملک ہے، مگر ناقص پالیسیوں اور غلط فیصلوں نے زرعی شعبے کو تقریباً تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلائمیٹ چینج کے اثرات اپنی جگہ، لیکن پانی کی غیر منصفانہ تقسیم، نامناسب بیج کی فراہمی، اور سالانہ فصلوں کی قیمتوں کا غیر مؤثر تعین اس شعبے کو مزید نقصان پہنچا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید