کراچی (نیوز ڈیسک) ایران جنگ میں ٹرمپ کی بیان بازی،تیل، ہرمز، اور متضاد دھمکیاں جنگ کا تعلق تیل سے نہ ہونے کا کہا، پھر ہرمز کھولنے اور تیل حاصل کر کے منافع کمانے کا ذکر کیا۔ ایک ہی دن جنگ کے جلد ختم ہونے اور انفراسٹرکچر پر مہینوں تک حملے کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔گارڈین کی خصوصی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے دوران مسلسل بیان بازی میں متضاد خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔ پانچویں ہفتے میں انہوں نے جنگ کا تعلق تیل سے نہ ہونے کا کہا، پھر ہرمز کے راستے کھولنے اور تیل حاصل کر کے منافع کمانے کا ذکر کیا۔ انہوں نے ایک ہی دن میں جنگ کے جلد ختم ہونے اور انفراسٹرکچر پر مہینوں تک حملے کرنے کی دھمکی بھی دی۔