• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی مفاد مقدم، تمام سیاسی قوتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

بنوں ( نمائندہ جنگ )مولانا فضل الرحمٰن سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے درانی ہاؤس کا دورہ کیا جہاں ان کی سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال، خطے میں بدلتی ہوئی حکمتِ عملی اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق دونوں قائدین نے ملک کو درپیش سیاسی و معاشی مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے تمام سیاسی قوتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ملاقات میں سیاسی استحکام، جمہوری تسلسل اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا گفتگو کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال، خارجہ پالیسی کے اہم پہلوؤں اور اندرونی سکیورٹی کے معاملات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید