• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ کے عالمی سخت گیر رہنماؤں کیساتھ بڑے سودےا ور معاہدے

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کے عالمی سخت گیر رہنماؤں کیساتھ بڑے سودےاور معاہدے،مجوزہ سودوں میں سکیورٹی، ویزا، ٹیکس اور صحت کے شعبے شامل، امیگریشن کو مذاکرات کا ہتھیار بنانے کی حکمت عملی، غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے عالمی سطح پر سخت گیر رہنماؤں کے ساتھ بڑے سودے کیے ہیں، جس میں امریکی سفارتکار دنیا بھر میں تمام ممکنہ مذاکراتی مواقع استعمال کر رہے ہیں۔ ان سودوں میں غیر ملکی سکیورٹی فورسز کی مالی معاونت، ویزا پابندیوں یا ٹیکس میں نرمی، عوامی صحت کے شعبے کی فنڈنگ، اور ممالک کی امریکی واچ لسٹ میں حیثیت پر نظرثانی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امیگریشن کو بھی مذاکرات کا ہتھیار بنایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید