• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی، مختلف واقعات میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

صوابی(نمائندہ جنگ) ضلع صوابی میں قتل کی الگ الگ وارداتوں میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ابراہیم سکنہ کلابٹ حال ٹوپی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز مسمی امتیاز نے ان پر اور ان کے والد سداء اللہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کا والد گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے ، وجہ عناد چوکیداری پر زبانی تکرار بیان کی گئی ہے ، دوسرے فریق سے سعید خان سکنہ ٹوپی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ٹوپی میں واقع مارکیٹ کے چوکیدار اور ان کے بیٹے نے پہلے اس کے ماموں محمد زبیر اور بعدازاں مجھ پر اور چچازاد حسین پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں محمد زبیر شدید زخمی ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید