• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے مطالبہ کردیا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے مطالبہ کردیا،نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت الیکٹرک وہیکل پر توجہ دے، خاص طور پر الیکٹرک موٹر سائیکلوں پرتوجہ دی جائے، آئل کمپنیوں نے اربوں روپے بنائے، وہ پیسہ عوام سے نکالا گیا، جنگ شروع ہوتے ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں، ذخیرہ اندوزی روکنا حکومت کا کام ہے، حکومت فیصلہ نہیں کر سکی کہ پیٹرول کی صورتِ حال کیسے مینج کرنی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کر دیں، مارکیٹ پر چھوڑ دیں، ڈی ریگولیٹ کرنے سے کوئی خطرہ نہیں ہو گا کہ کوئی پیسے بنا لے گا، اسے نجی کمپنیوں پر چھوڑ دیں کہ وہ پیٹرول لائیں اور بیچیں ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ پیٹرول اور ڈیزل کو خریداری قیمت سے کم پر فروخت نہیں کر سکتے۔
اہم خبریں سے مزید