قلات/بیلہ (نامہ نگاران)قلات کے قریب کوچ الٹنے سے 3افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے، بیلہ میں کار کی ٹکر سے ایک شخص جا بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب قلات کے علاقہ بینچہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دس سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات اور کچھ زخمیوں کو سوراب ہسپتال پہنچا دیا جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔