• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز گام ایکسپریس گدو چوک کے قریب حادثے کا شکارایک بوگی ٹریک سے اتر گئی

حیدرآباد(بیورورپورٹ)کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس گدو چوکے قریب حادثے کا شکار، ٹرین کی ایک بوگی مین ریلوے ڈاون ٹریک سے اتر گئی۔اچانک پٹڑی سے اترنے پر ٹرین میں سوار مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے باعث ڈاون ٹریک پر ٹرینوں کی آمدرفت معطل ہو گئی۔ فوری طور پر حیدرآباد ریلوے کے افسران پہنچ گئے اور ٹرین کی بوگی کو پٹڑی پر چڑھانے کیلئے ریلوے عملہ طلب کر لیا۔کئی گھنٹوں بعد ریلوے عملے نے پہنچ کر بوگی کو ٹریک پر چڑھا کر ٹرین کو روانہ کرکے ڈاون ٹریک کو بحال کردیا۔تاہم اس دوران مسافرپریشان ہوگئے۔
اہم خبریں سے مزید