• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ڈائری، بلاول بھٹو خود بھی کٹھ پتلی بننے سے مکمل توبہ کرلیں

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار) بلاول بھٹو کا مشورہ نہ صرف صائب ہے بلکہ اسے نظرانداز کرنا تباہ کن ثابت ہوگا اس میں لازم ہوگا کہ بلاول بھٹو خود بھی کٹھ پتلی بننے سے مکمل توبہ کرلیں،.

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے لندن میں حتمی طور پر واضح کردیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان آجائیں گے اس سلسلے میں ہفتے عشرے میں اس تاریخ کا اعلان کردیا جائےگا جب طویل جلاوطنی کے بعد وہ ارض پاک پر قدم رکھیں گے ملک سے ان کی عدم موجودگی میں پاکستان کے عوام پر زندگی کو جس طور قیامت بنادیا گیا اور جس کا سلسلہ چھ سال قبل اس وقت شروع ہوا جب بے مثال خوشحالی کی شاہراہ پر رواں دواں پاکستان کو نواز شریف کی قیادت سے محروم کردیا گیا اور انہیں بلا تقصیر پابند سلاسل کردیا گیا زندان خانے میں ا نکی جان لینے کی کوشش کی گئی ان کی زندگی بچانے کے لئے انہیں لندن منتقل کرنا پڑا یہ اس وقت کی حکومت کا فیصلہ اور اعلیٰ عدلیہ کا حکم تھا۔ 

نواز شریف کی پاکستان مسلم لیگ کی حکومت ختم ہونے کےبعد جس شخص کو اقتدار کی سنگھاسن پر بٹھایا گیا اس نے عوام کے مفادات کی نگہبانی میں خودکو نواز شریف کی ضد ثابت کیا اور وہ ملک جو ترقی کی نئی رفعتوں کے سپنے دیکھ رہا تھا محض پونے چار سال میں تاریک افریقہ کے کسی بچھڑے ملک کا منظر پیش کرنے لگا اس پورے عرصے میں عوام نواز شریف کو یاد کرکے اپنے رات دن شمار کررہے تھے اب جبکہ پونے چار سال کی نخوست کے سایوں کو کافور کرنے پر تیزی سے عمل جاری ہے

 نواز شریف کے قریبی حلقوں کا کہنا ہےکہ ملکی معیشت، سیاست ، اخلاقیات اور قومی وقار جس بدترین کھائی میں گر چکے ہیں ان سے ملک کو اٹھانا اگر ناممکن العمل نہیں توا نتہائی دشوار ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید