ملتان (سٹاف رپورٹر) شالیمار ایکسپریس ٹرین کا گزشتہ روز ملتان کینٹ سٹیشن پہنچے پر شاندار استقبال کیا گیا ہے ،اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن محمود رحمان لاکھو نے شالیمار ایکسپریس کا افتتاح ایک قلی سے کروایا جبکہ ٹرین ڈرائیور کو ڈی ایس ریلوے محمود رحمان لاکھو نے گلدستہ دیا، شالیمار ایکسپریس کی ملتان کینٹ اسٹیشن آمد پر مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مسافروں کا کہنا تھا جنوبی پنجاب کے باسیوں کیلئے اور خاص طور پر ملتان والوں کیلئے شالیمار ایکسپریس ایک وی آئی پی ٹرین ہے،ریلوے کے مطابق شالیمار ایکسپریس ٹرین کے اکانومی کلاس کاکرایہ خیبر میل ٹرین کے برابر کردئیے گئے ہیں،شیڈول کے مطابق لاہور سے کراچی جانے کیلئے شالیمار ایکسپریس صبح 11 بجکر 35 منٹ پر ملتان کینٹ سٹیشن پہنچے گی،اور11 بجکر 55 منٹ پر ملتان کینٹ سٹیشن سے براستہ بہاولپور، خانپور، رحیم یار خان، روہڑی، حیدر آباد اور کراچی کے لئے روانہ ہو گی جبکہ کراچی سے لاہور جانے کیلئے شالیمار ایکسپریس رات 8 بجے ملتان کینٹ سٹیشن پہنچے گی رات 8 بجکر 20 منٹ ملتان کینٹ سٹیشن سے روانہ ہو کر براستہ خانیوال شور کوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد اور لاہور کے لئے روانہ ہو گی ۔