• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی سجاول آمد، ضلعی قیادت اور شیرازی برادران کے درمیان اختلافات

سجاول (نامہ نگار ) سجاول میں بلاول بھٹو زرداری کی آمد سے ایک طرف پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت اور شیرازی برادران کے درمیان اختلافات سامنے آئے تو دوسری طرف ان کا دورہ عوام اور جیالوں کیلئے بھی مایوس کن رہا۔ جیالے دوپہر تک سخت گرمی میں بلاول بھٹو زرداری کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پبلک پارک پر جمع ہوئے لیکن بلاول بھٹو زرداری عوام کو خطاب کئے بغیر صرف پیپلز پارٹی کے ضلع صدر محمد علی ملکانی سے ہاتھ ملا کر بدین روانہ ہوگئے۔ پیپلز پارٹی سجاول کی ضلعی قیادت اور شیرازی برادران کے درمیان اختلافات اس وقت بھی کھل کر سامنے آئے جب پیپلز پارٹی سجاول کے ضلعی صدر محمد علی ملکانی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پبلک پارک پر استقبال کیا گیا جبکہ سید شفقت شاہ کی قیادت میں سید پور میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید