• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ساتھی ججز کو 17 ستمبرکو عشائیہ کی دعوت دیدی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) نامزد نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دیدی، جسٹس فائز عیسیٰ کی جانب سے عشائیے کی دعوت 17ستمبر کیلئے دی گئی ہے، جسٹس فائز عیسی اور انکی اہلیہ کی جانب سے باضابطہ دعوت نامے ججز کو موصول ہوگئے، موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی عشائیے میں مدعو کیا گیا ہے،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہونگے اور 17 ستمبر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائینگے اور اسی روز سپریم کورٹ کے تمام ججز کو عشائیہ دیا جائیگا۔

اہم خبریں سے مزید