• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت میں گیس اوربجلی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرینگے، نگران وزیر

کوئٹہ ( پ ر ) نگران بین الصوبائی وزیر سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑ سے زیارت کے قبائلی سیاسی عمائدین کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں زیارت میں گیس پریشر کی کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی کمی سے آگاہ کیا اور کہا کہ زیارت پاکستان کا سرد ترین علاقہ ہے ،یہاں دنیا کا نایاب ترین صنوبر کے جنگلات ہے لیکن یہاں گیس پریشر کی کمی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سردیوں سے بچنے کیلئے لوگ ایندھن کی طور پر جنگل کی لکڑیاں استعمال کرتے ہیں لہذا وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے زیارت میں گیس پریشر کمی اور بجلی کے لوڈ شیڈنگ کا مسلہ حل کروائیں۔وفد کو نگران صوبائی وزیر سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑ نے یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی جلد وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کرکے زیارت میں گیس پریشر کی کمی اور بجلی لوڈ شیڈنگ پر بات کرینگے۔ نگران صوبائی وزیر سردار زادہ آ صف الرحمان دمڑ نے وفد سے کہا کہ زیارت سنجاوی میں نایاب قدرتی جنگل صنوبر کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے، یہ نایاب جنگل قیمتی ہیں اس کی کٹائی جرم ہے، اس ہم نے آ نے والی نسلوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے، عالمی سطح پر موسمی تبدیلیاں آ رہی ہیں ، دنیا والے درخت لگارہے ہیں ہمیں چاہیے کی ہم مزید درخت لگائیں تاکہ اس سے ماحول صاف ہو ، افسران جنگلات کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کمر کس لیں یہ قدرت کی طرف سے تحفہ ہے، زیارت سنجاوی والوں کیلئے ہمیں اس تحفے کی حفاظت کرنی چاہیے۔
کوئٹہ سے مزید